لبنان: حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری

خبر کے مطابق، گزشتہ روز"اتوار ثابت قدمی" کے عنوان سے مظاہرین نے ایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا  جس  میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا

1303916
لبنان: حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری

لبنان میں حکومت کے خلاف عوامی احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز  دارالحکومت بیروت کے وسط میں سینکڑوں افراد نے حکومت کے خلاف ریلی نکالی۔

بعد ازاں مظاہرین نے بجلی  فراہم کرنے والی کمپنی کےہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنا دے دیا۔

خبر کے مطابق، گزشتہ روز"اتوار ثابت قدمی" کے عنوان سے مظاہرین نے ایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا  جس  میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔

سینکڑوں مظاہرین وسطی بیروت میں العازریہ اسکوائر کے سامنے جمع ہوئے۔

 انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ملک میں فرقہ واریت اور مذہبی عدالتوں کے خاتمے کے مطالبات درج تھے۔

عد ازاں مظاہرین کا جلوس لبنان کی بجلی کمپنی کے صدر دفتر کے سامنے خیمہ زن ہوگیا۔ اس دھرنے کو"24 سے 24"کا عنوان دیا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ لبنان کے تمام علاقوں بالخصوص بیروت میں بجلی کی 24 گھنٹے فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرنا ہے

خیال رہے کہ لبنان اس وقت کئی اقسام کی معاشی پریشانیوں کا شکار ہے جبکہ   مالی بدعنوانی کے نتیجے میں ملک قرضوں کے بوجھ تلے دباجا رہا ہے۔

 اعدادو شمار کے  تحت  46 فیصد قرض کی رقم بد عنوانی کی نظر ہو رہی ہے۔

دوسری جانب بیروت کے قریب ساحلی علاقے میں بھی حکومت کے خلاف ماہی گیروں کی احتجاجی ریلی کی اطلاعات ہیں۔

 طرابلس شہر کی الصیادین بندرگاہ مظاہرین نے ماہی گیروں کی کشتیوں پر بیٹھ لبنانی پرچم اٹھائے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ان کے دھرنے کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ تمام ساحل اور سمندری املاک لبنانی عوام کی ملکیت ہیں اور  انہیں ان سے بھرپور استفا دے کا حق ملنا چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں