شام: PKK/YPG فرار ہوتے ہوئے تل ابیض کے گھروں میں بھی مائن بچھا گئی

آپریشن چشمہ امن کے دائرہ کار میں دہشت گردی سے صاف کی جانے والی تحصیل تل ابیض میں PKK/YPG کی طرف سے ایک گھر میں نصب کردہ بارودی سرنگ پھٹ گئی، ایک بچی سمیت 3 شہری زخمی

1291229
شام: PKK/YPG فرار ہوتے ہوئے تل ابیض کے گھروں میں بھی مائن بچھا گئی
tel abyad mayin yarali1.jpg

شام میں آپریشن چشمہ امن کے دائرہ کار میں دہشت گردی سے صاف کی جانے والی تحصیل تل ابیض میں دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کی طرف سے ایک گھر میں نصب کردہ بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 3 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

تل ابیض میں اپنے گھر واپس آنے والے شامی ابو احمد نے کہا ہے کہ ان کے  صحن میں نصب بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں ان کی بھانجی سمیت 3 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔  

ابو احمد نے  کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے دہشت گرد علاقے سے فرار ہوتے ہوئے شہریوں کے گھروں میں بھی بارودی سرنگیں بچھا گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں  کو واپس لوٹنے سے خوفزدہ ہیں۔

زخمیوں کو شامی نیشنل فورسز کے صحت کے عملے کی مدد سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم تل ابیض کی مساجد اور کلیساوں کو ہیڈ کوارٹر  کے طور پر استعمال کر رہی تھی اور  فرار ہوتے ہوئے اس نے علاقے کے ہسپتال کے  بعض حصوں کو بھی آگ لگا کر ناقابل استعمال بنا دیا ہے۔



متعللقہ خبریں