ارامکو پرحملوں میں ایران کا ہاتھ ہے :سعودی عرب

سعودی وزارتِ دفاع  کے ترجمان ترکی المالکی نے "ڈیلٹا ونگ "نامی  ڈرونز اور" یا علی   "میزائلوں کے ملبے کو ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی تنصیبات  پر حملے میں ایران ملوث ہے

1272534
ارامکو پرحملوں میں ایران کا ہاتھ ہے :سعودی عرب

سعودی عرب نے تیل کی تنصیبات پر حملے میں  ایران کے ملوث ہونے کے شواہد پیش کردیئے ہیں جب کہ اس سے قبل امریکہ بھی  حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دے چکا ہے۔

سعودی وزارتِ دفاع  کے ترجمان   ترکی المالکی نے  "ڈیلٹا ونگ "نامی  ڈرونز اور" یا علی   "میزائلوں کے ملبے کو ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی تنصیبات  پر حملے میں ایران ملوث ہے اور میزائلوں کے رخ سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ انہیں یمن سے  داغا    گیاہے  لہذا اُسی بنا پر انہیں ایران سے داغا گیا ہوگا۔

سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق تیل کی دو تنصیبات پر حملے میں 18 ڈرون اور 7 کروز میزائل داغے گئے جس سے تنصیبات میں آگ لگ گئی۔

 ترکی المالکی نے گزشتہ  روز ریاض میں اخباری کانفرنس میں سعودی آرامکو کی اہم تنصیبات  بقیق اور خریص  پر حملے کو عالمی معیشت پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ تیل تنصیبات پر حملوں کے لیے 25 ڈرونز اور کروز میزائل استعمال کیے گئے تھے  جبکہ ڈرون شمال سے جنوب کی سمت آئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں