ارامکو پر حملے ایران نے کیے ہیں جو کہ جنگ کا موجب بن سکتے ہیں: پومپیئو

امریکی  وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ان حملوں کا الزام ایران پر  لگاتےہوئے  کہا کہ ریاض حکومت سے اس بارے میں تمام تفاصیل  پر غور کیا جائے گا

1272179
ارامکو پر حملے ایران نے کیے ہیں جو کہ جنگ کا موجب بن سکتے ہیں: پومپیئو

امریکی  وزیر خارجہ مائیک پومپیئو نے  کہا ہے کہ ارامکو پر حملے  کسی جنگ کا پیش خیمہ  بن سکتے ہیں۔

سعودی عرب کے دورے کے  آغاز پر طیارے میں  سوالوں کے جواب دیتےہوئے وزیر خارجہ  نے   کہا کہ  اس حملے میں امریکیوں کی جانیں محفوظ رہنا ایک اچھی خبر ہے  لیکن  یہ حملہ سعودی سر زمین پر  کیا  گیاہے جو کسی جنگ شروع ہونے کے مترادف ہے ۔ پومپیئو نے کہا کہ   یہ معاملہ اگلے ہفتے  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھایا جائے گا۔

 امریکی  وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ان حملوں کا الزام ایران پر  لگاتےہوئے  کہا کہ ریاض حکومت سے اس بارے میں تمام تفاصیل  پر غور کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں