ملائیشیا کی طرف سے مرسی کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت

مصر کے سابق صدر محمد مرسی  کے بیٹے عبداللہ مرسی کی وفات پر مجھے شدید افسوس ہے۔ میں ان کے کنبے اور چاہنے والوں سے اظہار تعزیت کرتی ہوں: نائب وزیر اعظم وان عزیزہ وان اسماعیل

1263959
ملائیشیا کی طرف سے مرسی کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت

ملائیشیا کی حکومت نے، مصر کے پہلے جمہوری طریقے سے منتخب صدر، محمد مرسی کے چھوٹے بیٹے عبداللہ مرسی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ملائیشیا کی نائب وزیر اعظم وان عزیزہ وان اسماعیل  نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " مصر کے سابق صدر محمد مرسی  کے بیٹے عبداللہ مرسی کی وفات پر مجھے شدید افسوس ہے۔ میں ان کے کنبے اور چاہنے والوں سے اظہار تعزیت کرتی ہوں اور اس مشکل وقت میں میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں"۔

واضح رہے کہ عبداللہ مرسی گذشتہ رات مصر کی جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے تھے۔

مصر کے صدر محمد مرسی بھی ماہِ جون میں کمرہ عدالت میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے تھے۔

مرسی اور ان کی اہلیہ نجلہ  کے احمد، شیما، اسامہ، عمر اور عبداللہ نامی 5 بچے تھے۔



متعللقہ خبریں