یمن میں دو دھماکے،درجنوں ہلاک و زخمی

یمن میں ہونے والے دو دھماکوں میں 40 سے زیادہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں

1246115
یمن میں دو دھماکے،درجنوں ہلاک و زخمی

یمن میں ہونے والے دو دھماکوں میں 40 سے زیادہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

 ان میں پہلا دھماکہ  عدن شہر کے مضافاتی علاقے عمر المختار میں گولہ بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے ایک پولیس مرکز پر ہوا۔

 دوسرے واقعے میں ایک  عسکری کیمپ میں عسکری پریڈ کو میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

ایران نواز حوثی ملیشیا نے اپنے زیر انتظام چینل "المسيرہ" ٹی وی پر بتایا ہے کہ اس نے الجلاء کیمپ میں عسکری پریڈ کو ڈرون طیارے اور درمیانی مار کرنے والے ایک بیلسٹک میزائل کے ذریعے حملے کا نشانہ بنایا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پولیس مرکز پر دھماکے کے نتیجے میں متعدد پولیس اہل کار جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں