امریکہ کے ساتھ برابری کی شرط پر مذاکرات ہو سکتے ہیں: صدر روحانی

ایرانی خبر  ایجنسی ایران کے مطابق  صدر  نے  ایک بیان میں کہا  کہ میں جب تک ملک کی انتظامیہ کا سربراہ ہوں اس وقت تک امریکہ  کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات چیت کی حمایت کروں گا

1241504
امریکہ کے ساتھ برابری کی شرط پر مذاکرات ہو سکتے ہیں: صدر روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ  کے ساتھ برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

تاہم ایرانی صدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایران کس نوعیت کے مذاکرات پر آمادہ ہے؟ البتہ انہوں نے امریکہ  کے ساتھ مشروط مذاکرات پر آمادگی کا اشارہ دیا۔

ایرانی خبر  ایجنسی ایران کے مطابق  صدر  نے  ایک بیان میں کہا  کہ میں جب تک ملک کی انتظامیہ کا سربراہ ہوں اس وقت تک امریکہ  کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات چیت کی حمایت کروں گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات منصفانہ، برابری کی بنیاد پر، قانونی اور مسائل کے حل کےلیے خلوص کے جذبے کے تحت ہونے چاہئیں۔

صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ فی الوقت ہم مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھ سکتے۔

 ایران کو ایسے مذاکرات قبول نہیں جو ایران کو جھکنے پر مجبور کریں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سن 2015 کو ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے  شدہ  تاریخی جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ۔

 



متعللقہ خبریں