فلسطین کا دعوی عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے: خامنہ ای

ریاض انتظامیہ امریکہ کی اطاعت کر رہی ہے، سو سالہ سمجھوتہ ایک خطرناک سازش ہے اور اس کا مقصد فلسطینی شناخت کو ختم کرنا ہے: خامنہ ای

1240306
فلسطین کا دعوی عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے: خامنہ ای

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے نائب صدر صالح العاروری کی زیر قیادت حماس وفد نے تہران میں ایران کے دینی رہنما علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی ۔

خامنہ ای کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق خامنہ ای نے ایران  کے دارالحکومت تہران میں حماس کے وفد کے ساتھ مسئلہ فلسطین پر بات چیت کی۔

خامنہ ای نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کا دعوی عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے۔

ایران میں 1979 کے انقلاب  اور تہران میں اسرائیلی سفارت خانے کے فلسطینی سفارت خانے میں تبدیل ہونے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایران مسئلہ فلسطین کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہے اور تہران انتظامیہ اس معاملے میں ہرگز قدم پیچھے نہیں ہٹائے گی۔

مسئلہ فلسطین کے بارے میں پالیسیوں  کی وجہ سے سعودی عرب پر تنقید کرتے ہوئے خامنہ ای نے کہا ہے کہ ریاض انتظامیہ امریکہ کی اطاعت کر رہی ہے۔ سو سالہ سمجھوتہ ایک خطرناک سازش ہے اور اس کا مقصد فلسطینی شناخت کو ختم کرنا ہے۔

حماس کے نائب صدر العاروری نے  بھی حماس  سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل خانئیے  کا مراسلہ خامنہ ای کو پیش کیا۔

عاروری نے کہا ہے کہ حماس اور دیگر  گروپوں کی مزاحمتی قوت میں گذشتہ سالوں کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ حماس وفد نے ہفتے کے دن تہران آمد کے بعد ایران کی قومی اسمبلی  کی خارجہ تعلقات  اسٹریٹجک کونسل  کے سربراہ کمال ہرازی  کے ساتھ ملاقات کی تھی اور کل وفد خامنہ ای کے مشیر برائے بین الاقوامی تعلقات  علی اکبر  ولایتی کے ساتھ ملاقات کرے گا۔



متعللقہ خبریں