7 جولائی سے ایران یورینیئم کی افزودگی بڑھا دے گا:حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ 7 جولائی کے بعد ہم اپنی  یورینئم کی افزودگی مزید 3٫67 بڑھا دیں گے جس میں ضرورت کے مطابق اضافہ جاری رہے گا

1229530
7 جولائی سے ایران یورینیئم کی افزودگی بڑھا دے گا:حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ 7 جولائی کے بعد ہم اپنی  یورینئم کی افزودگی مزید 3٫67 بڑھا دیں گے جس میں ضرورت کے مطابق اضافہ جاری رہے گا۔

حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ اب تک جوہری معاہدے کو ایک بد معاہدہ سمجھتا تھا تو اگر ایران اس معاہدے سے دور ہونا چاہے تو امریکہ کو خوش ہونا چاہیے، لیکن آج دیکھتے ہیں کہ امریکہ، ایران کی اس معاہدے سے دوری  کو ناپسند قرار دے رہا ہے.

صدر روحانی نے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے لیے یورپ کی کمزور کارکردگی پر تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ یورپ اور وہ ممالک جو انسانی حقوق کے دعوے دار ہیں امریکہ کی اس ظالمانہ اقدام کی مذمت نہیں کرتے ہیں اور ان کے اقدامات کے سامنے خاموش بیٹھے ہیں اور اپنی خاموشی کا ازالہ کرنے کے لیے کچھ نہیں کرتے ہیں۔

روحانی نے کہا کہ جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں میں کمی لانا، اس معاہدے پر ضرب لگانے کے لیے نہیں ہے کیونکہ ہمیں اس بات پر یقین ہیں کہ اگر ہم اس حوالے سے کوئی اقدام نہ اٹھائیں تو اس معاہدہ  مکمل  طور پر تباہ ہوجائے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ اگر جوہری معاہدے کے فریقین اپنے عملی اقدامات نہ اٹھائیں تو ایران 7جولائی کو جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں پر مزید دستبردار ہوجائے گا اور ضرورت کے مطابق ایران کی یورینیم افزودگی کی سطح 3.67  فیصد سے تجاوز کرے گی.

 

 



متعللقہ خبریں