ایران کو امریکہ ختم کرے یہ اُس کے بس میں نہیں: جواد ظریف

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے   امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکیوں  کے جواب میں کہا ہے کہ  ایران کو  نیست و نابود کرنا امریکہ کے بس کی بات نہیں

1225816
ایران کو امریکہ ختم کرے یہ اُس کے بس میں نہیں: جواد ظریف

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے   امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکیوں  کے جواب میں کہا ہے کہ  ایران کو  نیست و نابود کرنا امریکہ کے بس کی بات نہیں۔

 جواد ظریف نے  اس بات  کا اظہار تیران  میں سی این این کے ایک نمائندے  کے سوال کے جواب میں کہی ۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ  ٹرمپ کو یہ خوش فہمی  ہے کہ وہ  ایران کو نیست و نابود کر دیں گے البتہ  یہ اسی وقت ممکن ہوسکتا ہے کہ جب امریکہ ممنوعہ اسلحے        کا استعمال کرے۔

 انہوں نے کہا کہ ایران ہر قسم   کی جارحیت کا جواب دینے کےلیے تیار ہے ،ہم جنگ نہیں چاہتے ،صدر ٹرمپ کو یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ  وہ جنگی دھمکیوں  کا جو اظہار کر  رہے ہیں وہ اقوام متحدہ کے معاہدوں  کی خلاف ورزی ہے، کئی ہفتوں   سے امریکی   انتظامیہ  ہمارے خلاف زہر اگل رہی ہے  بالخصوص روحانی لیڈر پر   لگی پابندیاں  ایران عوام کے خلاف حقارت کا درجہ رکھتی ہیں۔

 ظریف نے مزید کہا کہ  ہم  سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت جوہری معاہدے کے حقوق کا تحفظ  کر رہے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں