محمد مرسی کی وفات کے بعد مصر میں ریڈ الارم جاری

وزارتِ خارجہ نے منصوبوں پر وسیع  پیمانے کی نظرِ ثانی ، ملک بھر میں سیکورٹی کے اقدامات میں سختی لانی شروع کر دی ہے

1220419
محمد مرسی کی وفات کے بعد مصر میں ریڈ الارم جاری

مصری دفتر ِ خارجہ نے معزول سابق صدر محمد مرسی کی وفات کے بعد ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

مصری میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق وزارتِ خارجہ نے منصوبوں پر وسیع  پیمانے کی نظرِ ثانی ، ملک بھر میں سیکورٹی کے اقدامات میں سختی لانی شروع کر دی ہے۔

دفتر نے تمام تر ملازمین کی چھٹیوں کو ختم کرتے ہوئے  سرکاری اداروں ، گرجا گھروں اور ہوٹلوں کی سیکورٹی  میں اضافہ کیا ہے۔

وزارت نے علاوہ ازیں سڑکوں  پر سیکورٹی فورسسز میں اضافہ کیا ہے  اور دہشت گرد عناصر کے خلاف تدابیری آپریشنز کا موقع دینے والے "سی" منصوبے   پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک کے منتخب شدہ پہلے صدر مرسی پر "جاسوسی" کرنے کا مقدمہ دائر تھا۔

 



متعللقہ خبریں