شام: اسد انتظامیہ کے گڑھ میں انتظامیہ مخالف احتجاجی مظاہرہ

شام کے مغرب میں انتظامیہ کے قلعے کی حیثیت کے حامل ضلعے لازکیہ میں گذشتہ شب لوڈ شیڈنگ سے استفادہ کرتے ہوئے شہریوں کے ایک گروپ کی طرف سے انتظامیہ مخالف احتجاجی مظاہرہ

1216742
شام: اسد انتظامیہ کے گڑھ میں انتظامیہ مخالف احتجاجی مظاہرہ

شام میں بشار الاسد انتظامیہ کے خلاف اس کے گڑھ یعنی ضلع لازکیہ میں احتجاج کیا گیا۔

اطلاع کے مطابق شام کے مغرب میں انتظامیہ کے قلعے کی حیثیت کے حامل ضلعے لازکیہ میں  گذشتہ شب لوڈ شیڈنگ سے استفادہ کرتے ہوئے شہریوں کے ایک گروپ نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کے گروپ  نے آزاد شامی فورسز کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

اس طرح اسد فیملی کے آبائی علاقے کی حیثیت کے حامل علاقے میں اپریل 2013  کے بعد سے اب تک پہلی دفعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  لازکیہ میں عوامی بغاوت کے ابتدائی دنوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے لیکن فوج نے طاقت کا استعمال کر کے انہیں دبا دیا تھا۔

اس احتجاجی مظاہرے کا عوامی بغاوت کی علامت  قومی فٹبالر اور موسیقار عبدالباسط الساروت  کی، انتظامیہ فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران، ہلاکت کے بعد کیا جانا مرکز توجہ بنا ہے۔



متعللقہ خبریں