شام: انتظامی فورسز کی طرف سے ترک مسلح افواج کی مانیٹرنگ چوکی پر حملہ

اسد انتظامیہ فورسز اور ایرانی حمایت کے حامل غیر ملکی دہشت گردوں پر مشتمل انتظامیہ فورسز کی طرف سے ادلب کے جنوبی علاقے حاما میں ترک مسلح افواج کے 9 نمبر مانیٹرنگ پوائنٹ کے قریب توپ فائرنگ

1215144
شام: انتظامی فورسز کی طرف سے ترک مسلح افواج کی مانیٹرنگ چوکی پر حملہ

شام میں بشار الاسد فورسز نے ترک مسلح افواج  کے ادلب ٹینشن فری زون  میں فائر بندی مانیٹرنگ کے لئے قائم کردہ چیک پوسٹ کے قریب توپ حملے کئے ہیں۔

اسد انتظامیہ فورسز اور ایرانی حمایت کے حامل غیر ملکی دہشت گردوں پر مشتمل انتظامیہ فورسز نے ادلب کے جنوبی علاقے حاما  کے شمالی دیہی علاقے مورک میں ترک مسلح افواج کے 9 نمبر مانیٹرنگ پوائنٹ کے قریب توپ فائرنگ کی ہے۔

حملے میں مانیٹرنگ پوائنٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

واضح رہے کہ انتظامی فورسز نے ادلب کے جنوبی علاقے حاما  کے شمالی دیہی علاقے زاویے میں بھی 10 نمبر کی مانیٹرنگ چوکی کو 29 اپریل  اور 4 اور 12 مئی کو نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ آستانہ سمجھوتے  کے دائرہ کار میں ادلب ٹینشن فری زون میں ترک مسلح افواج کی 12 مانیٹرنگ چوکیاں ہیں   ۔ ان چوکیوں کے مقابل چند کلو میٹر کے فاصلے پر بشار الاسد انتظامیہ  کے فوجی عناصر اور ایرانی حمایت  کے حامل غیر ملکی دہشت گرد گروپ متعین ہیں۔



متعللقہ خبریں