قبلہ اول میں لاکھوں فلسطینیوں نے مل کر شب قدر منائی

نماز عشاء اور تراویح کے بعد فلسطین کے دشمن کے قبضے سے نجات، مسلم اُمہ کے اتحاد و یکجہتی اور اسلامی مملکتوں میں جنگوں کے خاتمے کے لیے رب العزت سے گڑگڑا کر دعائیں مانگی گئیں

1212361
قبلہ اول میں لاکھوں فلسطینیوں نے مل کر شب قدر منائی

اسرائیلی قوتوں کے دباؤ، حد بندیوں اور وسیع پیمانے کے حفاظتی اقدامات کے ما تحت لاکھوں فلسطینی مسلمانوں  نے شب ِ قدر کی برکتوں سے استفادہ کرنے کے لیے قبلہ اول کا رخ کیا۔

فلسطینیوں نے کل علی الصبح سے  ہی مقبوضہ دریائے  اردن کے کنارے   کی سرحدوں  اور القدس  کے درمیان فوجی چوکیوں کو پار کرتے ہوئے مسجدِ اقصی ٰ کا رخ کیا۔

القدس کے پرانے شہر کے جوار کی تمام تر شاہراؤں کو  آمدورفت کے لیے بند کرنے والی اسرائیلی پولیس نے بسوں کے علاوہ کسی بھی گاڑی کے گزر کی اجازت نہ دی۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے سفر کے بعد قدیم  شہر کی سڑکوں، گلیوں  میں پیدل چلتے ہوئے مسجد ِ اقصیٰ تک رسائی کرنے والے  فلسطینی شہریوں نے  شبِ قدر کی عبادت کے لیے قبلہ اول کے چپے چپے کو بھر دیا۔

نماز عشاء اور تراویح کے بعد فلسطین کے دشمن کے قبضے سے نجات، مسلم اُمہ کے اتحاد و یکجہتی اور اسلامی مملکتوں میں جنگوں کے خاتمے کے لیے رب العزت سے گڑگڑا کر دعائیں مانگی گئیں۔

 



متعللقہ خبریں