بحری بیڑے کا خلیج میں بھیجنا نفسیاتی جنگ کاامریکی حربہ ہے:ایران

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل  نے کہا ہے کہ امریکہ  کی طرف سے اپنا طیارہ بردار بحری جنگی جہاز مشرق وُسطیٰ بھیجنے کا اعلان "نفسیاتی جنگ"سے زیادہ کچھ نہیں ہے

1196677
بحری بیڑے کا خلیج میں بھیجنا نفسیاتی جنگ  کاامریکی حربہ ہے:ایران

ایران کی  اعلی   قومی سلامتی کونسل  نے کہا ہے کہ امریکہ  کی طرف سے اپنا طیارہ بردار بحری جنگی جہاز مشرق وُسطیٰ بھیجنے کا اعلان "نفسیاتی جنگ"سے زیادہ کچھ نہیں ہے ۔

امریکی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے گزشتہ  اتوار کو کہا تھا کہ امریکہ "ابراہم لنکن "طیارہ بردار بحری جہاز کو مشرق وسطیٰ میں تعینات کر رہا  ہے تاکہ ایران کو ایک پیغام دیا جا سکے۔

ایرانی کونسل کے ترجمان کیوان خسروری کے مطابق، جان بولٹن کا بیان نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ یہ بحری جہاز کئی ہفتے قبل سے ہی اس علاقے میں موجود   ہے۔



متعللقہ خبریں