ہمیں امریکی پابندیوں کے بر خلاف مصنوعات کی پیداوار اور برآمدات پر توجہ دینی ہو گی، صدرِ ایران

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی ایرنا کی خبر کے مطابق صدر روحانی نے دارالحکومت تہران میں یومِ اساتذہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا

1194969
ہمیں امریکی پابندیوں کے بر خلاف مصنوعات کی پیداوار اور برآمدات پر توجہ دینی ہو گی، صدرِ ایران

 

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی پابندیوں کے باوجود ہم تیل کی برآمدات کو جاری رکھیں گے تاہم ہمیں زرمبادلہ پر انحصار میں گراوٹ اور مقامی پیداوار میں اضافے پر پر توجہ دینی ہوگی۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی ایرنا کی خبر کے مطابق صدر روحانی نے دارالحکومت تہران میں یومِ اساتذہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا۔

امریکہ کے ان پابندیوں کے ذریعے ایران میں برآمدات  کی آمدن میں کمی لانے کا ہدف بنانے کا ذکر کرتے ہوئے روحانی نے کہا کہ" امریکہ غیر قانونی طور پر اپنے اہداف کے حصول کے لیے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائرمیں گراوٹ لانے کے درپےہے، ہمیں اپنی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کرتے ہوئے ملکی آمدنی میں اضافہ کرنا ہوگا۔"

امریکہ کے ایرانی معیشت کو ہدف بناتے ہوئے ہمیں تنہا چھوڑنے کی کوشش کرنے کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا جب ان کو یہ پتہ چل جائے گا کہ اس سے ہم کچھ حاصل نہیں کر سکتے تو پھر یہ اس کھیل سے باز آجائیں گے،لیکن باہمی اتحاد کے ساتھ اس  اس کھیل کو بگاڑنا پوری ایرانی عوام کا فرض ہے۔

انہوں نےبتایا کہ سال 2013 میں ایران کی جانب سے درآمد کردہ متعدد مصنوعات کو اب ہم برآمد کرنے کے اہل ہیں ۔ہم اس سے قبل  ریفائن شدہ پیٹرول اور ڈیزل درآمد کرتے تھے  اور آج ہم ان کو برآمد کررہے ہیں، ہم امریکہ کی پابندیوں کے باوجود اپنے تیل کو فروخت کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں