لیبیا، طرابلس پر غیر ملکی لڑاکا طیاروں کے حملوں کے خلاف لیبیائی حکومت کا شدید رد عمل

غیر ملکی لڑاکا طیاروں کی دارالحکومت طرابلس  کے گنجان آباد محلے ابو سلیم پر  بمباری شہریوں کی ہلاکتوں اورزخمی ہونے کا موجب بنی ہے

1191812
لیبیا، طرابلس پر غیر ملکی لڑاکا طیاروں کے حملوں کے خلاف لیبیائی حکومت کا شدید رد عمل

 

لیبیا کے مشرق میں  فوجی قوتوں کے لیڈر جنرل خلیفہ خفتر کے مطالبے پر غیر ملکی لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت طرابلس  کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی۔

قومی مطابقت  حکومت  کی وزارت ِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا  گیا ہے کہ "قومی مطابقت حکومت   جنگی مجرم خلیفہ  کے مطالبے پر غیر ملکی لڑاکا طیاروں کی دارالحکومت طرابلس  کے گنجان آباد محلے ابو سلیم پر  بمباری شہریوں کی ہلاکتوں اورزخمی ہونے کا موجب بنی ہے ، جس کہ ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔"

اعلامیہ  میں اقوام ِ متحدہ کی سلامتی کونسل ،بڑی مملکتوں اور عالمی برادری سے ان حملوں کا سد باب کیے جانے، شہریوں کے تحفظ اور حملوں کے مرتکب ممالک کے خلاف فی الفور تحقیقات شروع کراتے ہوئے  انہیں سزا دینے کے معاملے  میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی اپیل کی گئی  ہے۔

"دہشت گردی" کے طور پر بیان کردہ ان حملوں کے خلاف عالمی برادری کے خاموشی اختیار کرنے کی بھی شدید مذمت کرنے والے اعلامیہ میں  اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ حکومت ، حملوں کا سد باب کرنے، شہریوں کے جانی و مالی تحفظ  کے معاملات میں عالمی برادری سے اپنے مؤقف کو واضح کرنے کی اپیل کے ساتھ ساتھ دوست و برادر ممالک سے  قریبی رابطے میں  ہے۔

واضح رہے کہ کل اچانک تیونس کا دورہ کرنے والے لیبیائی وزیر خارجہ فتح باش آغا نے  اطلاع دی تھی کہ کل ایک میزائل حملے میں 5 شہری ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں