سعودی زیر قیادت کولیشن فورسز کا حوثی فوجی چوکی پر حملہ

سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن فورسز کا ڈرون طیاروں کے ڈپو کے طور پر حوثی ملیشیا کے زیر استعمال فوجی چوکی پر حملہ

1187378
سعودی زیر قیادت کولیشن فورسز کا حوثی فوجی چوکی پر حملہ

سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن فورسز نے حوثیوں  کے زیر کنٹرول دارالحکومت صنعاء میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA  کے مطابق کولیشن فورسز کے ترجمان  ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ڈرون طیاروں کے ڈپو کے طور پر حوثی ملیشیا کے زیر استعمال فوجی چوکی پر حملہ کیا گیا ہے۔

مالکی نے کہا ہے کہ ان  ڈرون طیاروں کو دہشت گردی کے حملوں میں استعمال کیا جا رہا ہے اور مذکورہ حملے، رواں سال کے آغاز سے حوثیوں کے لاجسٹک مراکز کو نشانہ بنانے کی خاطر شروع کئے گئے، آپریشنوں کے دوام کی حیثیت رکھتے ہیں۔

مالکی نے مزید کہا ہے کہ مذکورہ حملوں میں عام شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لئے ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی تھیں۔

تاہم حوثیوں کی طرف سے موضوع سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ حوثی ستمبر 2014 سے لے کر اب تک دارالحکومت صنعاء اور بعض دیگر علاقوں کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں اور مارچ 2015 سے سعودی زیر قیادت کولیشن فورسز حوثیوں کے مقابل یمن کی حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں