شام: سرکاری فوج کی گولہ باری،7 شہری ہلاک

شام کے شمال مغربی صوبے اِدلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں قائم مہاجر کیمپ پر شامی فوج کی گولہ باری سے سات شہری مارے گئے ہیں

1185987
شام: سرکاری فوج کی  گولہ باری،7 شہری ہلاک

شام کے شمال مغربی صوبے اِدلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں قائم مہاجر کیمپ پر شامی فوج کی گولہ باری سے سات شہری مارے گئے ہیں۔

 شام کے حالات و واقعات پر نگاہ رکھنے والے انسانی حقوق  ادارے کے مطابق،  آج کی جانے والی اس گولہ باری  سے ہلاکتوں کے علاوہ 30افراد زخمی بھی ہوئے۔

 گزشتہ  سال ستمبر میں روس اور ترکی ادلب اور اس کے ارد گرد محفوظ علاقے کے  قیام پر  رضامند ہوئے تھے۔

 اس علاقے پر  سرکاری  فوج کے حملوں میں اب تک 600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں نصف سے زائد ہلاک ہونے والے عام شہری ہیں۔



متعللقہ خبریں