معزول صدر عمر البشیر دارالحکومت خرطوم میں اپنے گھر میں نظر بند ہیں: ہمدان

عمر البشیر  نے ملک ترک نہیں کیا بلکہ دارالحکومت میں اپنے گھر میں نظر بند ہیں: لیفٹیننٹ جنرل محمد ہمدان داکلو

1182827
معزول صدر عمر البشیر دارالحکومت خرطوم میں اپنے گھر میں نظر بند ہیں: ہمدان

سوڈان کی مسلح افواج میں شامل فوری تعاون فورسز  کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد ہمدان داکلو نے کہا ہے کہ معزول صدر عمر البشیر دارالحکومت خرطوم میں اپنے گھر میں نظر بند ہیں۔

سوڈان کے ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل کے لئے جاری کردہ بیان میں داکلو نے کہا ہے کہ "عمر البشیر  نے ملک ترک نہیں کیا بلکہ دارالحکومت میں اپنے گھر میں نظر بند ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ البشیر کے 4 ماہ سے پُر امن مظاہرین کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں اصرار نے فوج کو انہیں عہدے سے  ہٹانے پر مجبور کیا ہے۔

لفٹیننٹ جنرل داکلو نے کہا ہے کہ البشیر نے نارمل شکل میں عہدہ نہیں چھوڑا  اور مسلح افواج کے حملے سے قبل ان کا عہدہ چھوڑنے کا کوئی خیال نہیں تھا۔

فوجی عبوری کونسل  میں ہنگامی تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ  وزیر دفاع آواد بن عوف کو مظاہرین نے قبول نہیں کیا  جبکہ عبدالفتاح البرہان  کو فوج اور سوڈانی عوام دونوں  کی منظوری حاصل ہے۔

داکلو نے سوڈان کے تباہی کی فضاء میں داخل ہو سکنے کے خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مظاہرین سے فوجی عبوری کونسل  کو مکمل  طور پر قبول کرنے کی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں