ایران میں سیلاب:ہلاک شدگان کی تعداد 57 ہو گئی،متعدد دیہات خالی

ایرانی حکومت نے تیل کی دولت سے مالا مال جنوب مغربی صوبے خوزستان میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر 70 دیہات کو خالی کرانے کا حکم دیا ہے

1176136
ایران میں سیلاب:ہلاک شدگان کی تعداد 57 ہو گئی،متعدد دیہات خالی

ایرانی حکومت نے تیل کی دولت سے مالا مال جنوب مغربی صوبے خوزستان میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر 70 دیہات کو خالی کرانے کا حکم دیا ہے۔

خبر  کے مطابق، شوش  صوبے  کے گورنر عدنان قاضی نے کہا ہے کہ جن دیہات کو خالی کرانے کا حکم دیا گیا ہے وہ دریا دیز اور کرخہ کے نزدیک واقع ہیں۔

ایران کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں گزشتہ دو ہفتے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں طوفان سے 57 افراد ہلاک اور  500 زخمی ہوگئے ہیں۔

گزشتہ ایک عشرے کے بعد ایران میں یہ شدید بارشیں ریکارڈ کی  گئی  ہیں ۔

ایران نے جنوبی صوبوں میں پہلے ہی ہنگامی حالت نافذ کررکھی ہے اور سیلاب کے بعد پہلے ہی  متعدد دیہاتوں کو خالی کرایا جاچکا ہے۔

19 مارچ کے بعد شدید بارشوں کے نتیجے میں ایران کے 31 میں سے 23 صوبے متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق، آئندہ دنوں میں ایران کے مغربی اور جنوب مغربی صوبے طوفانوں کی زد میں آسکتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں