یمن:حوثی ملیشیا کا بازار پر حملہ، درجنوں ہلاک و زخمی

یمن میں حوثی ملیشیا  نے ایک بازار پر حملہ کر دیا جس میں 12 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے جن میں  فوجی بھی شامل ہیں

1151544
یمن:حوثی ملیشیا کا بازار پر حملہ، درجنوں ہلاک و زخمی

یمن میں حوثی ملیشیا  نے ایک بازار پر حملہ کر دیا۔

یہ واقعہ  شمالی شہر السعدہ سے متصل البقہ نامی قصبےمیں پیش آیا  جہاں  اس حملے میں 12 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے جن میں  فوجی بھی شامل ہیں۔

 سرکاری فوج     کا کہنا ہےکہ حوثیوں نے   اس بازار میں  بلند پہاڑیوں سے 20  کے قرین مارٹر گولے پھینکے ۔

زخمی  فوجیوں   میں سے بعض  کی حالت نازک ہے  جن سے ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ ہے۔

 



متعللقہ خبریں