فلسطین وارسا کانفرنس میں شرکت نہیں کرےگا: عریقات

فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات نے گزشتہ  روز بتایا ہے کہ فلسطینی عہدے داران آئندہ ہفتے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں امریکا کی میزبانی میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے

1141785
فلسطین وارسا کانفرنس میں شرکت نہیں کرےگا: عریقات

 فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات نے گزشتہ  روز بتایا ہے کہ فلسطینی عہدے داران آئندہ ہفتے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں امریکا کی میزبانی میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔

عریقات کا یہ بیان ایک امریکی عہدے دار کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کو مذکورہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔

عریقات نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ جہاں تک ہمیں دعوت دیے جانے کا تعلق ہے تو ہم اتنا ہی کہہ سکتے ہیں کہ صرف پولینڈ نے آج ہم سے رابطہ کیا ہے۔

 ہمارا موقف واضح ہے، ہم اس کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے اور یہ باور کرا رہے ہیں کہ ہم نے کسی کو یہ اختیار نہیں سونپا کہ وہ فلسطین کے نام پر بات چیت کرے۔



متعللقہ خبریں