آزاد شامی فوج کا داعش کے ٹھکانوں پر آپریشن

دہشتگرد تنظیم داعش سے منسلک گروپ گرفتار، 9 سے زائد دہشت گردوں نے بارودی سرنگ کے حملے کی تیاری کا اعتراف کر لیا

1137840
آزاد شامی فوج کا داعش کے ٹھکانوں پر آپریشن

آزاد شامی فوج نے شام کے وسطی ضلعے حاما میں  دہشتگرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا ۔

شامی مخالفین کے ترجمان ناجی مصطفیٰ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی کے محکموں کی نگرانی کے نتیجے میں داعش کے ٹھکانوں کا پتہ چلایا گیا۔

مصطفیٰ نے کہا ہے کہ ضلع حاما   کی وادای غاب میں  دہشتگرد تنظیم داعش سے منسلک ایک گروپ گرفتار  کیا گیا ہے جس  کے 9 سے زائد دہشت گردوں نے بارودی سرنگ کے حملے کی تیاری کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نصب کی گئی بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کا ہدف وادی غاب  سے منسلک علاقوں باب التقی، قلعہ مادیک، کرکات اور توینہ  کے دیہاتوں میں فوجی گاڑیوں اور شہریوں کو نشانہ بنانا تھا۔



متعللقہ خبریں