فلسطینی وزیراعظم رمی حمداللہ نے اپنا استعفیٰ صدر محمود عباس کو پیش کردیا

یرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزیراعظم کی کابینہ نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں اپنے ہفتہ وار اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے

1136511
فلسطینی وزیراعظم رمی حمداللہ نے اپنا استعفیٰ صدر محمود عباس کو پیش کردیا

فلسطینی وزیراعظم رمی حمداللہ اور ان کی قیادت میں قومی اتحاد کی حکومت نے صدر محمود عباس کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزیراعظم کی کابینہ نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں اپنے ہفتہ وار اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے رمی حمداللہ کی حکومت کے مستعفی ہونے پر فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے لیکن دو روز قبل ان کی جماعت فتح نے اپنے اجلاس میں یہ سفارش کی تھی کہ حکومت کو تبدیل کیا جانا چاہئے۔

فتح کے سیاسی حریف حماس کے ایک عہدے دار نے اس اقدام کی مذمت کی ہے اور اس کو فلسطینی سیاست سے خارج کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ رمی حمداللہ کوئی معروف سیاست دان نہیں تھے، وہ ایک ماہر تعلیم تھے اور ان کی قیادت میں 2014 میں قومی اتحاد کی حکومت تشکیل پائی تھی اور اس نے غزہ کی پٹی کی حکمراں سے مصالحت کی کوششیں کی تھیں۔

حماس اور فتح کے درمیان دو سال قبل ایک سمجھوتہ طے پایا تھا جس کے تحت غزہ میں بھی محمود عباس کے تحت فلسطینی اتھارٹی کی عملداری سے اتفاق کیا گیا تھا۔

تاہم دونوں فلسطینی جماعتوں کے درمیان شراکت اقتدار اور اختیارات کی تقسیم پر تنازعات اور اسرائیل کے بارے میں پالیسی پر عدم اتفاق کی وجہ سے اس سمجھوتے پر مکمل عمل درآمد کی نوبت نہیں آئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں