یمن:اقوام متحدہ کے امن مشن قافلے پر فائرنگ،ماہرین بال بال بچ گئے

یمن میں اقوام متحدہ مشن کے قافلے پر فائرنگ ہوئی تاہم سربراہ اقوام متحدہ مشن محفوظ رہے

1128133
یمن:اقوام متحدہ کے امن مشن  قافلے پر فائرنگ،ماہرین بال بال بچ گئے

یمن میں اقوام متحدہ مشن کے قافلے پر فائرنگ ہوئی تاہم سربراہ اقوام متحدہ مشن محفوظ رہے۔

خبر  کے مطابق، الحدیدہ  شہرمیں اقوام متحدہ امن مشن کے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ  فائرنگ ممکنہ طور پر حوثی باغیوں کی جانب سے کی گئی۔

 اقوام متحدہ کے  جنرل سیکریٹری  کے ترجمان نے فائرنگ واقعے میں اقوام متحدہ مشن کے الندیزی  سربراہ پیٹرک کیمائرت کے محفوظ رہنے کی تصدیق کی ہے۔

 واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا مشن یمن میں متحارب فریقین کے درمیان امن معاہدے کی نگرانی کے لیے حدیدہ میں موجود ہے۔

 



متعللقہ خبریں