فلسطینی انتظامیہ امریکہ اور اسرائیل کی ہٹ دھرمیوں کے سامنے گردن خم نہیں کرے گی

صدر محمود عباس نے امریکی حکام سے رابطے کو منقطع کر رکھا ہے اور  تمام تر فلسطینی حکام پر  کسی بھی امریکی افسر کے ساتھ رابطہ قائم کرنے پر  پابندی عائد کر رکھی ہے

1119642
فلسطینی انتظامیہ امریکہ اور اسرائیل کی ہٹ دھرمیوں کے سامنے گردن خم نہیں کرے گی

صدر ِ فلسطین کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو بلند سطح کی مشکلات کا سامنا ہے تا ہم فلسطینی انتظامیہ ہار نہیں مانے گی۔

مصر کے سرکاری دورے پر موجود محمود عباس نے اخباری نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت  ہمیں عظیم سطح کی مشکلات در پیش ہیں، انہوں نے ان مشکلات کے جواز کے طور پر متحدہ امریکہ اور اسرائیل کے مؤقف کو پیش کیا ہے۔

محمود عباس  نے  یاد دہانی کرائی کہ امریکہ نے اپنے سفارتخانے کو القدس  کو منتقل کیا ، جس کے بعد سے  انہوں نے امریکی حکام سے رابطے کو منقطع کر رکھا ہے اور  تمام تر فلسطینی حکام پر  کسی بھی امریکی افسر کے ساتھ رابطہ قائم کرنے پر  پابندی عائد کر رکھی ہے۔

عباس نے بتایا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 4 بار ملاقات کی ہے  اور ہر ملاقات میں دو مملکتی حل کا مطالبہ  پیش  کیا ہے جسے ٹرمپ نے مان بھی لیا تا ہم ان کی آخری ملاقات کے محض دو ہفتے بعد امریکی انتظامیہ  نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت اعلان کر دیا۔

انہوں نے واضح  کیا کہ اب  امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کے قابل کوئی معاملہ باقی نہیں بچا۔

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے تازہ صورتحال پر غور کرنے کے لیے تین روزہ دورہ مصر پر موجود  عباس کی مصری صدر عبدل الفتح  الا سیسی اور بعض اعلی سطحی حکام سے ملاقات متوقع ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں