یمن میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی،حوثیوں کا رویہ مایوس کن

عرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌کہا گیا ہے کہ حوثیوں نے 24 گھنٹوں کےدوران یمن میں جنگ بندی معاہدے کی 8 بار خلاف ورزی کی

1116500
یمن میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی،حوثیوں کا رویہ مایوس کن

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے کام کرنے والے عرب فوجی اتحاد نے ایک بار پھر یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے۔

خبر  کے مطابق ،عرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌کہا گیا ہے کہ حوثیوں نے 24 گھنٹوں کےدوران یمن میں جنگ بندی معاہدے کی 8 بار خلاف ورزی کی۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ حوثی ملیشیا نے کئی گزرگاہوں سے انسانی امدادی قافلوں کو گزرنے سے روکا اور راستے کھولنے اور رکاوٹیں ہٹانے کےدوران یمنی فوج کی گاڑیوں پرفائرنگ کی گئی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  یمن میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی مبصر ٹیم کےسربراہ پیٹرک کامیرٹ نے یمنی حکومت کوبتایا ہے کہ وہ اسٹاک ہوم میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدےپرعمل درآمد کے حوالےسے حوثی باغیوں کےرویے سے سخت مایوس ہیں۔

 



متعللقہ خبریں