اسرائیل کے شام میں ایرانی اہداف پرحملے

لبنانی حزب اللہ کے بعض   اہم کارکنا ن کے بھی شام کو پہنچنے اور ان کے بھی اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے   کی اطلاعات ملی ہیں

1114019
اسرائیل کے شام میں ایرانی اہداف پرحملے

اسرائیل نے اطلاع دی ہے کہ اس نے کل رات شام پر حملوں میں حزب اللہ کی  پیش پیش شخصیات اور ایران  کے ایک اسلحہ گودام کو ہدف بنایا ہے۔

اسرائیلی پریس میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے شامی دارالحکومت دمشق  کے جوار میں ایک ایرانی اسلحہ کے گودام کو تباہ کر دیا ہے جہاں پر فجر۔5 میزائل بھی موجود تھے۔

خبروں میں اس جانب توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ  ایرانی اسلحہ کے گوداموں  سے شمالی اسرائیل کے علاقے جلیل  نو نشانہ بنانے کا احتمال موجود ہے۔

لبنانی حزب اللہ کے بعض   اہم کارکنا ن کے بھی شام کو پہنچنے اور ان کے بھی اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے   کی اطلاعات ملی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل سرکاری اداروں نے ان خبروں کی تصدیق نہیں  کی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی اعلان جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ کل رات اسرائیلی فوج نے ایک تحریری اعلان میں کہا تھا کہ "شام کی جانب  سے داغا گیا طیارہ شکن میزائل اسرائیلی دفاعی نظام   نے تباہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل، خانہ جنگی کے آغاز یعنی 2011  سے ابتک شام اور گولان کی پہاڑیوں  سے اس کی سرزمین پر راکٹ  پھینکے جانے  کا دعوی کرتے ہوئے ایرانی تعاون کی حامل حزب اللہ قوتوں اور ملکی انتظامیہ کے فوجی  مقامات  پر حملے کرتا رہتا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں