فلسطین: صدر عباس نےغیر اعلانیہ طور پر پارلیمان تحلیل کردی،انتخابات ہونگے

فلسطینی صدر نے دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر پارلیمان تحلیل کرکے آئندہ 6 ماہ میں انتخابات کرانے کا اعلان کردیا

1111901
فلسطین: صدر عباس نےغیر اعلانیہ طور پر پارلیمان تحلیل کردی،انتخابات ہونگے

 فلسطینی صدر نے دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر پارلیمان تحلیل کرکے آئندہ 6 ماہ میں انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

خبر کے مطابق ،مقبوضہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے عدالتی حکم کے تحت قانون ساز کونسل  پارلیمان  کو تحلیل کردیا۔

 عدالت نے ملک میں پارلیمانی انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ محمود عباس نے پارلیمان  تحلیل کرنے سے قبل دیگر جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا جس پر  فلسطینی صدر کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد ضروری ہے۔

گزشتہ  روز فلسطینی علاقے رام اللہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود عباس کا کہنا تھا کہ القدس کی سودے بازی نہیں کریں گے وہ فلسطینیوں کا ابدی اور دائمی دارالحکومت ہے جبکہ  ہم امریکیوں کے اقدامات کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے درمیان مصالحت کے حوالے سے پیش کی تجاویز پر کوئی جواب نہیں ملا تاہم، مصالحت کے لیے مصر کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں