ایران: 8 اسمبلی ممبران مستعفی ہو گئے

ایران میں ،ترسیلِ اب منصوبوں کو نئے بجٹ کے بل سے خارج کئے جانے کے خلاف ردعمل کے طور پر، 8 اسمبلی ممبران مستعفی ہو گئے

1100951
ایران: 8 اسمبلی ممبران مستعفی ہو گئے

ایران میں ،ترسیلِ اب منصوبوں کو نئے بجٹ کے بل سے خارج کئے جانے کے خلاف ردعمل کے طور پر، 8 اسمبلی ممبران مستعفی ہو گئے ہیں۔

نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے لئے موضوع  سے متعلق بیان میں فریدون شہر کے اسمبلی ممبر اکبر ترکی نے کہا ہے کہ جنہوں  نے استعفیٰ دیا ہے وہ سب اصفہان کے اسمبلی ممبران ہیں۔

ترکی نے کہا ہے کہ اصفہان کے 18 اسمبلی ممبران نے ترسیلِ آب کے منصوبو ں کو آئندہ سال کے بجٹ  کے بل سے نکالنے  جانے کے خلاف ردعمل کے طور پرآج اپنے  استعفے قانون سازی کے دیوان میں پیش کر دئیے ہیں۔

دوسری طرف ایرانی اسٹوڈنٹ خبر رساں ایجنسی  کے لئے جاری کردہ بیان میں اصفہان کے  اسمبلی ممبر ناصر موسوی لارگانی نے کہا ہے کہ صدر حسن روحانی نے پانی کے مسئلے کے حل کے لئے عوام سے  جو وعدے کئے تھے انہیں پورا نہیں کیا۔

اصفہان کے دریائے زائندہ  کے خشک ہونے  کے سدباب کے لئے حل کی تجاویز  کا ذکر کرتے ہوئے لارگانی نے کہا کہ "اس سے قبل بجٹ میں جو منصوبے شامل تھے انہیں بھی حکومت نے بجٹ سے نکال دیا ہے"۔

واضح رہے کہ ایران کے تاریخی و سیاحتی شہر اصفہان  کے خاص طور پر  کاشتکاروں  کی آبادی پر مشتمل مشرقی حصے  کو خشک سالی اور آبی وسائل کے غلط استعمال کی وجہ سے سخت مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں کی طرف سے متعدد دفعہ احتجاجی مظاہرے بھی کئے جا چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں