یمنی فریقین کی سویڈن آمد،مذاکرات کے آغاز کا امکان

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس اور حوثی باغیوں کا وفد ایک خصوصی طیارے کے ذریعے گزشتہ  شام صنعاء سے سویڈن پہنچ گیا ہے

1100621
یمنی فریقین کی سویڈن آمد،مذاکرات کے آغاز کا امکان

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس اور حوثی باغیوں کا وفد ایک خصوصی طیارے کے ذریعے گزشتہ  شام صنعاء سے سویڈن پہنچ گیا ہے جہاں وہ یمن میں جار ی بحران کے خاتمے کے لیے یمنی حکومت کے ساتھ امن مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

یمن کی قانونی حکومت کے عہدے دار آج ان مذاکرات میں شرکت کے لیے سویڈن پہنچ رہے ہیں۔

  واضح ر ہے کہ فریقین کے درمیان2016ء کے بعد یہ پہلی امن بات چیت ہوگی۔

اس کے آغاز کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے البتہ، یمنی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ان مذاکرات کا آغاز ہوسکتا ہے۔

حوثیوں کی نام نہاداعلی  سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے سویڈن میں ہونے والی امن بات چیت میں اپنے وفد کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔

قبل ازیں حوثیوں کے لیڈر محمد علی الحوثی نے اعلان کیا تھا کہ ان کا وفد3 دسمبر کو سویڈن پہنچ جائے گا لیکن حوثی ملیشیا کا وفد ایک دن کی تاخیر سے یمنی دارالحکومت سے روانہ ہوا تھا۔

یمن کی قانونی حکومت پہلے ہی ان مذاکرات میں شرکت کا اعلان کرچکی ہے تاہم ،اس نے یہ شرط عائد کی تھی کہ حوثیوں کے وفد کی سویڈن میں آمد کے بعد ہی اس کا وفد مذاکرات میں شرکت کے لیے روانہ ہوگا۔

 

 



متعللقہ خبریں