اسرائیلی فوجیوں نے دریائے  اردن کے مغربی کنارے پر21 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے پر کل رات کئے جانے والے مختلف فوجی آپریشنوں کے دوران دہشت گردی میں ملوث 21 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے

1100843
اسرائیلی فوجیوں نے دریائے  اردن کے مغربی کنارے پر21 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی فوجیوں نے  دریائے  اردن کے مغربی کنارے پر 21 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے پر کل رات کئے جانے والے مختلف فوجی آپریشنوں کے دوران دہشت گردی میں ملوث 21 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حراست میں لئے جانے والے فلسطینیوں سے پوچھ گچھ کے لیے ان کو  مختلف مراکز منتقل کردیا گیا ہے۔

دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی  القدس میں اکثر و بیشتر اسرائیلی فوجی چھاپے مارتے ہوئے فلسطینیوں کو حراست میں لے لیتے ہیں۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں 430 عام فلسطینی ،  چھ  اراکین پارلیمنٹ 270 بچوں سمیت کل چھ ہزار فلسطینی جیل میں قید ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے ان فلسطینیوں کو انتظامی حراست کے زیرعنوان عمل درآمد کیے جانے والے نظام کی وجہ سے ایک سے  6 ماہ کے عرصے کے لیے حراست میں رکھا جاتا ہے۔

اس نے قانون پر عمل درآمد کی وجہ سے اسرائیل کی سیکورٹی کو لاحق خطرات  کو بہانہ بناتے ہوئے  ملزمین کو فوجی عدالتوں میں پیش بھی کیا جا تا  ہے  جہاں   انہیں  پانچ سال تک کی قید سنائی جاسکتی ہے ۔



متعللقہ خبریں