ایران: سیلاب کے نتیجے میں 4 افراد لا پتہ

ایران کے صوبے گیلان میں سیلاب کے نتیجے میں 4 افراد لا پتہ ہو گئے

1094452
ایران: سیلاب کے نتیجے میں 4 افراد لا پتہ

ایران کے صوبے گیلان میں سیلاب کے نتیجے میں 4 افراد لا پتہ ہو گئے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی  سے بات کرتے ہوئے ایران ہلال احمر تنظیم کے سربراہ مرتضیٰ سلیمی نے کہا ہے کہ گیلان میں سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آ کر 4 افراد لا پتہ ہو گئے ہیں۔

سلیمی نے حالیہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی وجہ سے ملک کے 11 صوبوں میں آنے والے سیلاب کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدہ صوبوں کے 23 شہروں  اور تحصیلوں میں تلاش و بچاو کا کام جاری ہے۔



متعللقہ خبریں