عراق میں شدید بارشیں،23 افراد ہلاک

عراق کے کئی شہروں کو شدید بارشوں اور اچانک سیلابوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے

1093958
عراق میں شدید بارشیں،23 افراد ہلاک

عراق کے کئی شہروں کو شدید بارشوں اور اچانک سیلابوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حفاظتی  اور طبی ذرائع نے ان سیلابوں کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 23 بتائی ہے۔

عراقی صوبے نینوا کے القریہ ضلع کے نواح میں قائم ایک مہاجر  کیمپ میں9 بچے سلابی ریلے میں ڈوبنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔

 شمالی صوبے صلاح الدین میں7  افراد بارشوں اور پھر اچانک سیلابوں سے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

جنوبی ضلع ناصریہ میں ایک خاتون  اور اُس کا بیٹا مکان کی چھت گرنے سے ہلاک ہوئے۔  حفاظتی حکام نے کرکوک میں پشمرگوں کے تین اہلکاروں کے سیلاب میں بہہ جانے کی  بھی تصدیق کر دی ہے



متعللقہ خبریں