عراقی صدر کا دورہ ریاض،شاہ سلمان سے ملاقات

نو منتخب عراقی صدر برہم صالح چند روز قبل خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوئے تھے  اور دورے کے آخری مرحلے میں انہوں‌نے سعودی عرب میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی

1090505
عراقی صدر کا دورہ ریاض،شاہ سلمان سے ملاقات

جمہوریہ عراق کے صدر برھم صالح خلیجی ممالک کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

خبر  کے مطابق، نو منتخب عراقی صدر برہم صالح چند روز قبل خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوئے تھے  اور دورے کے آخری مرحلے میں انہوں‌نے سعودی عرب میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

شاہ سلمان اور عراقی صدر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، سرحدوں پر امن وامان کے قیام اور دیگر علاقائی مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

مزید  بتایا گیا ہے کہ صدر صالح    اردن، کویت، متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد سعودی عرب پہنچے۔

 ان ممالک کے دورے کے دوران انہوں‌نے اقتصادی تعاون پر بھی بات چیت کی۔



متعللقہ خبریں