شامی انتظامیہ اور اس کے حامی دہشت گرد گروپوں کے ادلب پر حملے

اسد انتظامیہ اور اس کے حمایتی غیر ملکی دہشت گرد گروپوں کی طرف سے "ادلب بفر زون " میں سول رہائشی جگہوں پر حملوں کا سلسلہ جاری

1089944
شامی انتظامیہ اور اس کے حامی دہشت گرد گروپوں کے ادلب پر حملے

شام میں اسد انتظامیہ اور اس کے حمایتی غیر ملکی دہشت گرد گروپ فائر بندی کے تحفظ کے لئے طے پانے والی سوچی سمجھوتے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے "ادلب کے بفر زون " میں سول رہائشی جگہوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق اسد انتظامیہ اور ایرانی حمایت کے حامل غیر ملکی دہشت گرد گروپ، ادلب  بفر زون  میں واقع اور سوچی سمجھوتے کی رُو سے بھاری اسلحے سے پاک علاقے میں  شہری رہائشی  مقامات پر، بھاری اسلحے سے حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسد انتظامیہ اور اس کے حامی گروپوں نے صبح سے لے کر اب تک ادلب کے جنوبی دیہات  جرجناز،تمانیہ ، سکیک، اُم الجلال، تل منیس، ہِش، بابلین اور قاطرہ میں توپ اور راکٹ حملے کئے۔

حملوں میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ 17 ستمبر  کو سوچی سمجھوتہ طے پانے سے لے کر اب تک انتظامیہ کے حملوں میں25 شہری ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں