یمن میں سرکاری دستوں  کی  کارروائی کے نتیجے میں 58 حوثی باغی ہلاک

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمنی فوج کی اس اہم کارروائی میں سعودی عسکری اتحاد کی بھی مدد حاصل رہی، حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی

1084768
یمن میں سرکاری دستوں  کی  کارروائی کے نتیجے میں 58 حوثی باغی ہلاک

یمن میں خانہ جنگی کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری دستوں  کی  کارروائی کے نتیجے میں 58 حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 فوج نے ساحلی شہر الحدیدہ میں  کاروائی کرتے ہوئے 58 حوثی باغیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمنی فوج کی اس اہم کارروائی میں سعودی عسکری اتحاد کی بھی مدد حاصل رہی، حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

دوسری جانب گذشتہ روز سعودی قيادت ميں عسکری اتحاد کی جانب سے کيے جانے والے فضائی حملوں ميں درجنوں باغی ہلاک ہوئے، جبکہ 11 فوجی اہکار بھی مارے گئے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات سنگین ہیں، آپریشن جاری رہا تو سیکڑوں عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں