ترکی سعودی صحافی  جمال خاشقجی  کےقاتلوں تک پہنچنے کا مصمم ارادہ رکھتا ہے

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق المجیب استنبول کے پبلک پراسیکیوٹر سے ملاقات کریں گے۔ ہفتے کے روز ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا تھا کہ وہ پبلک پراسیکیوٹرز کی اس ملاقات کی قدر کرتے ہیں

1077564
ترکی سعودی صحافی  جمال خاشقجی  کےقاتلوں تک پہنچنے کا مصمم ارادہ رکھتا ہے

ترکی سعودی صحافی  جمال خاشقجی  کے قتل کے معمے  کو حل کرنے کا عظم کرچکا ہے۔

اس قتل کے واقعے کی چھان بین  بین الاقوامی  قوانین کے مطابق جاری ہیں۔

اس سلسلے  میں سعودی پبلک پراسیکیوٹر سعود المجیب جمال خاشقجی قتل معاملے کی تفتیش کے لیے ترکی پہنچ گئے ہیں۔

 ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق المجیب استنبول کے پبلک پراسیکیوٹر سے ملاقات کریں گے۔ ہفتے کے روز ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا تھا کہ وہ پبلک پراسیکیوٹرز کی اس ملاقات کی قدر کرتے ہیں۔

 فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ ملاقات کب ہو گی۔ واضح رہے کہ دو اکتوبر کو صحافی جمال خاشقجی استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں قتل ہو گئے تھے۔

 اس واقعے کے بعد سعودی عرب عالمی تنقید کی زد میں ہے، جب کہ سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان نے اس واقعے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں