سعودی عرب میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے طے

دارالحکومت ریاض میں کل  شروع ہونے والے اجلاس کا سلسلہ بروز جمعرات اپنے اختتام کو پہنچے گا

1074457
سعودی عرب میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے طے

سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ "مستقبل کے لیے سرمایہ کار ی  کانفرس" کے پہلے روز 50 ارب ڈالر کے معاہدے ہوئے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سپا   کی اطلاعات کے مطابق کانفرس کے پہلے روز فرانس، چین، امریکہ، جاپان، متحدہ عرب  امارات، برطانیہ، جنوبی کوریا اور ہندوستانی فرموں اور اداروں  کے درمیان  توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں 50 ارب ڈالر کے ضابطہ مطابقت  اور معاہدے طے پائے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ مختلف تعاون و سٹریٹیجک شعبہ جات میں 34 ارب ڈالر کے  15 ضابطہ مطابقت پر دستخط کرنے والی سعودی  عرب کی قومی پیٹرولیم  فرم سعودی آرامکو ان معاہدوں کی وساطت سے صنعت  کو قومی  ماہیت  دیے جانے اور کہیں زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے  سرگرم عمل ہے۔

وزیر مواصلات نبیل الا آمودی نے حرمین سبک رفتار ٹرین منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عمل  درآمد کے دائرہ کار میں  مذکورہ منصوبے کو سن 2018 سے 12 سال تک اپنے سر لینے والے سعودی ۔ ہسپانوی الا شعلہ گروپ  کے ساتھ 3٫6 ارب ڈالر  کے معاہدے  پر دستخط کیے  ہیں ۔

خیال رہے کہ ولی عہد پرنس  محمد بن سلیمان  کی جانب سے ملک کے 2030 ویژن کا تعارف کرانے کے زیر مقصد گزشتہ برس شروع  کردہ اور امسال دوسری بار منعقد ہونے والے "ریگستان کا ڈاؤس" اجلاس صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد  وسیع پیمانے کے بائیکاٹ کے سائے تلے منعقد ہو رہا ہے۔

دارالحکومت ریاض میں کل  شروع ہونے والے اجلاس کا سلسلہ بروز جمعرات اپنے اختتام کو پہنچے گا۔



متعللقہ خبریں