سعودی عرب: شاہی خاندان کا خاشقجی کنبے سے اظہار تعزیت

شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کا مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی  کے کنبے سے اظہار تعزیت

1072957
سعودی عرب: شاہی خاندان کا خاشقجی کنبے سے اظہار تعزیت

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے قتل کئے جانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی  کے کنبے سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کی خبر کے مطابق شاہ سلمان ا ور ولی عہد پرنس بن سلمان نے خاشقجی کے بیٹے صلاح کو ٹیلی فون کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔

خاشقجی کنبے  اور دیگر قریبی افراد سے دلی تعزیت کرنے پر  صلاح نے شاہ سلمان  اور پرنس بن سلمان  کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ سعوی انتظامیہ نے 2 اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی  کے، قونصل خانے میں پیش آنے والی ہاتھا پائی کے نتیجے میں، ہلاک ہونے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں