سعودی تربیتی طیارہ گر کر تباہ،تمام افراد ہلاک

سعودی  دارالحکومت ریاض کے شمال مغرب میں واقع  تبوک  کے قریب   سعودی فوج کا تربیتی طیارہ   پرواز  کے دوران گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے

1069482
سعودی تربیتی طیارہ گر کر تباہ،تمام افراد ہلاک

سعودی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

خبر کے مطابق، سعودی  دارالحکومت ریاض کے شمال مغرب میں واقع  تبوک  کے قریب   سعودی فوج کا تربیتی طیارہ   پرواز  کے دوران گرکرتباہ ہوگیا۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ  حادثے کے نتیجے میں طیارے میں موجود عملے کے تمام افراد ہلاک ہوگئے جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں