اردن نے شام سے ملحقہ سرحد"جابر نصیب" کھول دی

اردن نے شام کے ساتھ سرحد پر واقع "جابر نصیب" گزر گاہ کو آج صبح کھول دیا جو کہ تقریبا تین سال سے بند تھی

1068819
اردن نے شام سے ملحقہ سرحد"جابر نصیب" کھول دی

اردن نے شام کے ساتھ سرحد پر واقع "جابر نصیب" گزر گاہ کو آج صبح کھول دیا ۔

یاد رہے کہ مرکزی اہمیت کی حامل یہ گز رگاہ تقریبا تین سال سے بند تھی۔

مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے اردن کے حکام نے اپنی جانب واقع سیاہ سرحدی پھاٹک کو کھول دیا۔

اردنی حکومت کی ترجمان اور وزیر مملکت برائے اطلاعات جمانہ غنیمات نے گزشتہ  شب ایک بیان میں بتایا تھا کہ اردن اور شام کے درمیان سرحدری گزر گاہ پیر کے روز کھول دی جائے گی۔

 اردن اور شام کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے مطابق دونوں ملکوں کے  مابین  روزانہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک مسافروں اور سامان کی آمد و رفت جاری رہا کرے گی۔

معاہدے کی رُو سے اردن میں موجود دونوں ملکوں کے شہری کوچ کر کے شام جا سکتے ہیں تاہم ،شام سے اردن آنے والے شخص کو پیشگی  منظوری لینے کی ضرورت ہو گی۔ \

سرحد عبور کرنے کی صورت میں جس ملک کے سفر کا ارادہ ہے  اُس ملک کے اقامے یا ویزے کی ضرورت بھی  ہو گی جبکہ ٹرکوں اور عام گاڑیوں کے لیے صرف سرحدی اقدامات کو پورا کرنا ضروری ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں