غزہ کی پٹی پر واقع ایک موبائل ڈسپنسری کو اسرائیل فوج نے نشانہ بنا ڈالا

حملے کا کس طریقے سے ارتکاب  کیے جانے پر تفصیلات فراہم نہ کرنے والے  اس اعلان کے مطابق  خیمے کو شدید نقصان پہنچا ہے

1063118
غزہ کی پٹی پر واقع ایک موبائل ڈسپنسری کو اسرائیل فوج نے نشانہ بنا ڈالا

غزہ  کی وزارتِ صحت  نے اطلا ع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے سرحدی علاقے کے جوار میں ایک مقام کو نشانہ بنایا ہے۔

وزارت کے ترجمان اشرف الاقدرا کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی  کے جنوب مشرق میں واقع حوزہ گاؤں  میں حفظان  ِ صحت کی خدمات فراہم کرنے والے ایک خیمے کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایاہے۔

حملے کا کس طریقے سے ارتکاب  کیے جانے پر تفصیلات فراہم نہ کرنے والے  اس اعلان کے مطابق  خیمے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

علاوہ ازیں اس دوران کسی کے زخمی یا پھر ہلاک ہونے کے حوالے سے بھی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

خیال رہے کہ وزارت ِصحت نے "عظیم واپسی مارچ" کے مظاہروں میں اسرائیلی مداخلت کے نتیجے میں زخمی فلسطینیوں کے علاج معالجے کے لیے سرحدوں کے قریب ایک  موبائل ڈسپنسری قائم کی تھی۔



متعللقہ خبریں