اسرائیلی فوج کی فائرنگ،20 فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ  علاقوں میں اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 20 فلسطینی زخمی ہو گئے

1057806
اسرائیلی فوج کی فائرنگ،20 فلسطینی  زخمی

 اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ  علاقوں میں اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 20 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

  فائرنگ کا یہ واقعہ نابلو س شہر   کے  مقام یوسف      میں پیش آیا جہاں  عبادت کےلیے  جمع یہودیوں کی حفاظت کےلیے   متعین پولیس نے   فلسطینیوں کو منتشر کرنے کےلیے   آتشی اسلحے کا استعمال کیا ۔

 واضح رہے کہ مقام یوسف وہ مقام ہے جہاں  رویت کے مطابق حضرت یوسف مدفن ہیں  لیکن محققین کا کہنا ہے کہ  یہ قبر محض چند صدیاں پرانی ہے   جس میں  یوسف الدویکات نامی ایک مسلمان ابدی نیند سو رہے ہیں۔

 دوسری جانب  اسرائیلی فوجیوں نے  شمالی غزہ کے  علاقے بیت الحنون  میں  ایک مظاہرے  پر فائرنگ کر دی جس سے ایک  فلسطینی  زخمی ہو گیا ۔



متعللقہ خبریں