اسرائیلی طیاروں کی بمباری ،2 فلسطینی شہید

گزشتہ شب اسرائيل کی جانب سے کيے گئے ايک فضائی حملے ميں دو فلسطینی  شہید  ہو گئے ہيں

1051518
اسرائیلی طیاروں کی بمباری ،2 فلسطینی شہید

اسرائيل کی جانب سے کيے گئے ايک فضائی حملے ميں دو فلسطینی  شہید  ہو گئے ہيں۔

اس بارے ميں اطلاع  آج  صبح فلسطینی وزارت صحت نے دی ہے۔

وزارت کے مطابق، دونوں فلسطینیوں کی  شہادت  گزشتہ  درميانی شب ہوئی۔

دوسری جانب اسرائيلی فوج نے کہا ہے کہ ان دونوں فلسطینیوں کو سرحد کے قريب  مشکوک شے نصب کرنے کے سبب نشانہ بنايا گيا۔

 دريں اثناء  گزشتہ  شام تازہ احتجاجی مظاہروں ميں 26 فلسطینیوں  پر فائرنگ کی گئی تھی۔

اس سال 30 مارچ سے غزہ ميں جاری اسرائيل مخالف مظاہروں ميں اب تک 181 فلسطینی شہری  شہید  کيے جا چکے ہيں۔



متعللقہ خبریں