عراق، بصرہ کا ایرانی قونصل خانہ نذرِ آتش، علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا

شیعہ لیڈر مقتدی الصدر نے بصرہ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر غور کے لیے پارلیمان کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے

1045624
عراق، بصرہ کا ایرانی قونصل خانہ نذرِ آتش، علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا

عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں مشتعل مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے پردھاوا بول کر اس کی عمارت کو آگ لگا دی۔ مظاہرین نے قونصل خانے سے ایرانی پرچم اتار کر اس کی جگہ عراقی پرچم لہرا دیا۔

جمعہ کے روز بھی بصرہ میں کشیدگی برقرار رہی۔ پولیس کی فائرنگ سے مزید ایک احتجاجی ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے جس کے بعد گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بصرہ میں ہلاک ہونے والے مظاہرین کی تعداد 10 تک جا پہنچی ہے۔

 شیعہ لیڈر مقتدی الصدر نے بصرہ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر غور کے لیے پارلیمان کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے

متعللقہ خبریں