ٹرمپ نے فلسطین کے لیے 200 ملین ڈالر کی امداد کو منسوخ کر دیا

ٹرمپ انتظامیہ کے القدس کے  حوالے سے فیصلے کے بعد اب اس اقدام سے  امریکہ۔فلسطین تعلقات کو مزید نقصان پہنچنے کا تبصرہ کیا گیا ہے

1037385
ٹرمپ نے فلسطین کے لیے 200 ملین ڈالر کی امداد کو منسوخ کر دیا

امریکی انتظامیہ نے  اطلاع دی ہے کہ فلسطین کو فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کردہ 200 ملین ڈالر کی مالی  امداد کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کیا جائیگا۔

امریکی وزارت خارجہ نے  ایک اعلی سطحی افسر کے حوالے سے ایک تحریری اعلان جاری  کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے اُردن کے مغربی کنارے  کے لیے استعمال کی جانے والی اس مالی امداد  پر از سر نو نظرِ ثانی کی گئی ہے۔

 امریکہ اور فلسطین کے درمیان مشرق وسطی امن محور پر تناؤ میں اضافہ ہونے والے ان ایام میں سامنے آنے والے اس اعلان   میں کہا گیا ہے کہ" نظرِ ثانی کے نتیجے میں  دریائے اردن کے مغربی کنارے اورغزہ میں  استعمال کیے جانے کی منصوبہ بندی کردہ  200 ملین ڈالر سے زائد کے اقتصادی فنڈ کو  اب  صدرِ امریکہ کے احکامات کے بعد کسی دوسرے مقام پر بروئے کار لایا  جائیگا۔

ٹرمپ انتظامیہ کے القدس کے  حوالے سے فیصلے کے بعد اب اس اقدام سے  امریکہ۔فلسطین تعلقات کو مزید نقصان پہنچنے کا تبصرہ کیا گیا ہے۔

کہا گیا ہے کہ القدس فیصلے کے بعد امریکی انتظامیہ کا مشرق وسطی سلسلہ امن میں ثالثی کا کردار  مکمل  طور پر ختم ہو چکا ہے۔

 



متعللقہ خبریں