شام میں کوئی ممکنہ فوجی آپریشن کم از کم 3 ملین شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دے گا: پانوس ماومٹزس

ادلب اور اس کے اطراف کے دیگر شامی علاقوں میں کوئی فوجی آپریشن  صرف 3 ملین سے زائد انسانوں کی زندگیوں کو ہی خطرے میں نہیں ڈالے گا بلکہ انسانی امداد  کی ترسیل کو بھی سنجیدہ سطح پر متاثر کرے گا: پانوس ماومٹزس

1032538
شام میں کوئی ممکنہ فوجی آپریشن کم از کم 3 ملین شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دے گا: پانوس ماومٹزس

اقوام متحدہ کے شام کے لئے انسانی امداد کے منتظم پانوس ماومٹزس نے کہا ہے کہ شام میں ادلب  اور اس کے اطراف میں کوئی ممکنہ فوجی آپریشن کم از کم 3 ملین شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دے گا۔

پانوس نے جاری کردہ تحریری بیان میں ہفتے کے آخر میں ادلب اور حلب میں شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر کو ہدف بنانے والے اور زیادہ تر بچوں ا ور عورتوں پر  مشتمل کم از کم 116 شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے خوفناک حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ ادلب اور اس کے اطراف کے دیگر شامی علاقوں میں کوئی فوجی آپریشن  صرف 3 ملین سے زائد انسانوں کی زندگیوں کو ہی خطرے میں نہیں ڈالے گا بلکہ انسانی امداد  کی ترسیل کو بھی سنجیدہ سطح پر متاثر کرے گا۔

پانوس نے کہا کہ شہریوں کو کسی بھی شکل میں ہدف نہیں بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے شام میں تمام فریقین اور فریقین پر اثر و رسوخ رکھنے والوں  سے پُر امن شکل میں حقیقت پسندانہ اور جامع حل تلاش کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ پانوس نے اس سے قبل کہا تھا کہ ادلب میں جھڑپیں  جاری رہنے کی صورت میں کم از کم 2 ملین افراد ترکی کی سرحد کی طرف ہجرت کریں گے اور یہ چیز ترکی پر ایک بڑے دباو کو تشکیل دے گی۔



متعللقہ خبریں