سلمان بن عبدالعزیز-پومپیئو ٹیلی فون رابطہ،اہم امور پر تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ٹیلیفون پرہونے والی بات چیت میں شام، عراق، یمن،افغانستان اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

1031790
سلمان بن عبدالعزیز-پومپیئو ٹیلی فون رابطہ،اہم امور پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت کی گئی۔

امریکی وزارت  خارجہ کے مطابق ، دونوں  شخصیات  کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شام، عراق، یمن،افغانستان اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے شمال مشرقی شام میں امن و   استحکام کے حوالے سے سعودی ولی عہد کی معاونت اور عراقی حکومت کی مدد بالخصوص پانی اور بجلی کے شعبوں میں تعاون پراُن کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی ولی عہد اور امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں عید الاضحیٰ کے موقع پر فریقین میں جنگ بندی اور دیر پا امن کے لیے جاری  کوششوں کی  بھی حمایت کی۔

اس کے علاوہ دونوں عہدے داروں نے  یمن میں جاری جنگ اور اس کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی سفارتی سرگرمیوں  پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔



متعللقہ خبریں